بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ووہان کی مارکیٹ پہنچ گئی

کورونا وائرس کی ابتداء اور نکتہ آغاز کی تفتیش کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کی ٹیم ووہان کی مارکیٹ پہنچ گئی۔

چین میں موجود ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا، ووہان کی اسی مارکیٹ سے ممکنہ طور پر کورونا وباء کی ابتداء اور پھیلاؤ کی اطلاعات ہیں۔

چینی حکام نے مارکیٹ کو پچھلے سال جنوری سے سیل کیا ہوا ہے، ڈبلیوایچ او کی ٹیم نے گزشتہ دو روز کے دورن اسپتالوں اور نمائشی سینٹر کا دورہ کیاہے۔

تفتیشی ٹیم دو ہفتوں کے دوران مزید اسپتالوں، لیبس اور مارکیٹس کا دورہ کرے گی۔

ڈبلیوایچ او کی ٹیم کورونا وائرس کی ابتداء کی تحقیقات کے لیے ووہان کے دورے پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.