سندھ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ، ڈاکٹر نوشین کے والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی گئی ہے۔
لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کی ڈاکٹر نوشین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کے والد کا بیان سامنے آیا ہے۔ سید ہدایت شاہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی خوشی سے پڑھنے گئی تھی۔
والد سید ہدایت نے کہا ہے کہ نوشین ڈاکٹر بن کر سماج کی خدمات کرنےکا جذبہ رکھتی تھی، نوشین کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو نہیں مانتا۔
واضح رہے کہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی موت کی وجہ گردن میں رسی کا پھندا بنا۔
Comments are closed.