hookup Blooming Grove hookup Stafford CT gina valentina melissa moore hookup hotshot hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ، صادق سنجرانی شرکت کرینگے

پاکستان کو ایٹمی قوت اور دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی شرکت کریں گے۔

ایک بیان کے ذریعے قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اورایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.