curvy hookup galaxy s10 stereo hookup black gay hookup knoxville hookups hookup Hawleyville best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر رضا ربانی نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ہیں، ان کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں کیا جائے۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ہوا، ان کی کچھ عرصے سے طبیعت ناساز تھی۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات قومی صدمہ ہے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونی ورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، مرحوم کی وصیت تھی کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی،مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.