سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے معاشی بہترین کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنانے کی تجویز دے دی۔
پیاف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیکیج تاریخ کا مہنگا ترین پیکیج تھا، آئی ایم ایف کی ہر بات ماننے سے عوام کی مشکلات بڑھیں۔
انھوں نے زور دیا کہ ملک میں معاشی بہتری کے لیے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) بنایا جائے۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جون میں 6 ارب 30 کروڑ ڈالر تاریخ کی سب سے بڑی درآمد ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا، کویت نے 250 ملین ڈالر دے کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فی کس آمدنی آج بھی ہم سے 70 فیصد زیادہ ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 23 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا مگر اس وقت غیر یقینی صورت حال عروج پر ہے۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ کورونا اور افغانستان کی غیریقینی صورتحال سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔
Comments are closed.