بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویٹ لفٹر طلحہ طالب قوم کے مشکور

ٹوکیو اولمپکس میں شریک قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ان کی پرفارمنس کی داد دینے، محنت کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

اپنے ویڈیو بیان میں قوم کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔

انھوں نے اپنی اس پرفارمنس پر کہا کہ دعاؤں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہیں تھا، صرف 2 کلو گرام کے فرق سے میڈل نہیں جیت سکا۔

جدید سہولتوں سے محروم پاکستانی ویٹ لفٹر نے سہولتوں سے مزین ممالک کے کھلاڑیوں کا خوب مقابلہ کیا۔

ساتھ میں وہ عدم سہولیات کا شکوہ کرتے دکھائی دیے اور کہا کہ مقابل کھلاڑیوں جیسی سہولیات ملتیں تو میڈل جیت جاتا۔

طلحہ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بہتر پرفارمنس کرکے پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.