بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دُگنا ہوگئیں، راشد لنگڑیال

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دُگنا ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں سیکریٹری پاور نے کہا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس پر سب سے زیادہ اثر بیرونی سرمایہ کاری پر لگی آئی پی پیز کی وجہ سے آیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی فنڈنگ پر ایل این جی پر لگیں آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس60 فیصد بڑھیں جبکہ بیرونی فنڈنگ پر لگیں ایل این جی پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹ 145فیصد بڑھیں۔

راشد لنگڑیال  نے کیپیسٹی پیمنٹس کی تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 100روپے کا ہو تو سالانہ کیپیسٹی پیمنٹس 1082روپے بنتی ہیں، ڈالر 200 روپے کا ہو تو کیپیسٹی پیمنٹس سالانہ 1617 ارب روپے بنیں گی، جبکہ ڈالر 300 روپے پر کیپیسٹی پیمنٹس سالانہ 2152 روپے بنتی ہے۔

 سیکریٹری پاور نے ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈالر 100روپے کا ہو تو فی یونٹ کیپیسٹی پیمنٹ 10روپے بنتی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت 300 روپے پر فی یونٹ کیپیسٹی پیمنٹ 19روپے فی یونٹ بنے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.