پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز پرواز بھرنے والے امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہونے کے بعد 262 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 262 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 998 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 950 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.