پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سفر آج بھی جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے سے 41263 پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.