امریکی ڈالر کی اڑان تسلسل کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ رو بہ زوال ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 29 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 58 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 757 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.