امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوا تاہم اس نے اچانک اونچی اڑان بھری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر اچانک 7 روپے 11 پیسے منہگا ہونے کے بعد 237 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی تاحال انٹر بینک میں بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو تھی۔
رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو نے کے بعد 245 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.