جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

ملک میں 23 جنوری کو ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن پر این ٹی ڈی سی نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرا دی۔

این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا، جس کے باعث 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا، سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

بجلی بریک ڈاؤن کے دوران سیالکوٹ میں موم بتی سے گھر کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

این ٹی ڈی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا، جس کے بعد تربیلا، منگلا اور وارسک سے بجلی کی بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، شام 5 بجے بجلی کے لیے منگلا کا سسٹم سیکیورٹائز کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.