بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین کے معاملات پر شور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس پر خاموش کیوں؟ روسی میڈیا

چین کے معاملات پر ہائے توبہ مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ روسی میڈیا نے سوالات اٹھادیے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی معاملے پر غصہ اس قدر نہیں جتنا چین کی جانب سے ہواوے (Huawei)  کمپنی سے اس مطالبہ پر سامنے آیا تھا کہ وہ فون میں بیک ڈور رکھے۔

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے بنائی گئی خفیہ ٹیکنالوجی پیگاسس کے ذریعے حکومتوں نے دنیا بھر میں صحافیوں، سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے فون ٹیپ کیےجس پر پوری دنیا مشتعل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.