چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111 افراد ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
رات گئے آئے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، حکام کے مطابق زلزلہ Gansu اور Qinhai صوبوں میں آیا۔
زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر اور اس کا مرکز گانسو (Gansu) کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے 111 اموات کی تصدیق کردی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تعداد اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔
سب سے زیادہ اموات Gansu صوبے میں ہوئیں جہاں کم سے کم ایک سو افراد مارے گئے ہیں، دیگر اموات Qinghai میں ہوئیں۔
Comments are closed.