بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور ان کے ساتھی چین کو دی جانے والی ہزار کلو میٹر بھارتی زمین کب واپس لینگے۔
راہول گاندھی نے بھارت چین کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 12ویں مرحلےکی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مودی حکومت سے سوال کیا کہ وہ لداخ میں چین کو دی جانے والی ہزار کلومیٹر بھارتی زمین کب واپس لیں گے۔
چین اور بھار ت کے درمیان گذشتہ سال لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے تقریباً 1000 کلومیٹر بھارتی دعویٰ شدہ علاقہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
Comments are closed.