چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور ان کے اہل خانہ پر پابندی عائد کردی، نینسی پلوسی پر پابندی دورہ تائیوان کے نتیجے میں لگائی گئی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین کے شدید تحفظات کے باوجود نینسی پلوسی نے تائیوان کادورہ کیا جس کے نتیجے میں نینسی پلوسی اور ان کے خاندان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان نے ون چائنا پالیسی کو پامال کرکے چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔
امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے آبنائے تائیوان کے امن کو خطرے میں ڈالا ہے۔
Comments are closed.