بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر ق لیگ کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی: چوہدری سالک حسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ق لیگ کا اجلاس بلایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم پر الزامات لگا کر مسلم لیگ ق کے صدر کو ہٹانے کی کوشش کی گئی، انہیں ہم سے رابطہ کرنا چاہیے، ایکشن لیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے پارٹی اور خاندان میں اختلاف کی خبریں مسترد کردیں۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، نہ ہی لڑائی ہوئی۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آصف علی زرداری نے دونوں بھائیوں کو لڑا دیا ہے؟

چوہدری سالک حسین نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھتا، کچھ عرصہ قبل دونوں بھائی ایک ہی پیج پر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.