جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

چین میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی

چین میں کورونا وائرس سے اموات میں 80 فیصد جبکہ کیسز میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق دسمبر کے آخر اور جنوری کی ابتداء سے کورونا وائرس کی لہر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

چینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں پیر کے روز کورونا وائرس سے 896 اموات ہوئیں۔

چین میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز6 ماہ کی…

چینی طبی حکام نے بتایا ہے کہ حالیہ اموات میں 4 جنوری کے مقابلے میں 79 فیصد کمی آئی ہے۔

چینی طبی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شدید نوعیت کے کورونا کیسز بھی پیر تک کم ہو کر 36 ہزار ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.