منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

چین میں عمارت کے اطراف اوور پاس کی کہانی کیا ہے؟

چین میں غیرمعمولی کشش رکھنے والی آٹھ منزلہ عمارت کو چاروں اطراف سے ایک مصروف اوور پاس نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔

بظاہر دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ صوبے گوانگ ژو میں یونگ ژنگ جی پر واقع نمبر 28 نامی عمارت کوئی منفرد تعمیراتی نمونہ ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔

اصل کہانی یہ ہے کہ 15 برس قبل گوانگ ژو کے ضلع ہیژو میں ایک نئی سڑک کی تعمیر کے لیے جگہ بنانے کے حوالے سے کئی عمارتوں کو منہدم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ 

اس موقع پر زیادہ تر رہائشی افراد نے انفرااسٹرکچر ڈیولپرز کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت انہوں نے اپنا گھر فروخت کرکے وہاں سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

تاہم تین رہائشیوں نے طویل گفت و شنید کے بعد اس وقت تک اپنا گھر چھوڑنے سے انکار کیا جب تک ان کے مطالبات نہیں مان لیے جاتے۔

بلآخر ڈیولپر نے مزید بات چیت ترک کرکے اس بلڈنگ کے ارد گرد ہی اوور پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ہے اس عمارت کے ارد گرد موجود شاندار اوور پاس کی کہانی، جو ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.