بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی سے نکلنے والوں کیلئے کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جو سمجھ آیا ہے کہ ایک کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، جو لوگ پی ٹی آئی سے نکلے ہیں انہیں اس کنگز پارٹی میں ڈال دیں۔

انٹرنیٹ پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے سمجھائیں تو صحیح کوئی روڈ میپ تو ہوگا جانا کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں میں ایسے بھی ہیں جو نئی پارٹی کیلئے لابنگ کر رہے ہیں، کئی لوگ جو پارٹی چھوڑ کرگئے ان کو ہمیں ٹکٹ ہی نہیں دینا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں، پنجاب میں زیادہ تر لوگ نظریے پر کھڑے ہیں۔

این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر اس وقت جو ظلم کیا جارہا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، یہ ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ہمارے کئی ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کے گھر، کاروبار اور فارم ہاؤس توڑے جا رہے ہیں، پارٹی قیادت کو گھر کی خواتین اور بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ان کو علم ہے کہ گرفتار ہونے والی کوئی عورت جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی پر کیس ڈھونڈنے اور انتقامی کارروائی کے علاوہ کوئی کام نہیں، ایف آئی اے بھول گئی کہ شہباز شریف کا 16 ارب روپے کا کرپشن کیس ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراو کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو تحریری جواب بھجوادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی جگہ جسے لائے اس کا کام صرف تحریک انصاف پر کیس کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو توڑنے کیلئے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، جن اداروں کو جرائم روکنے تھے ان کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا تو انہیں علم ہے یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے، ان کے جلسوں میں عوام نہیں آتے، ن لیگ اس سارے ظلم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.