چین کے صوبے ہینان میں بارشوں نے تباہی مچادی، انڈر گراؤنڈ ٹرینوں میں پانی بھر گیا جس کے بعد 500 لوگوں کو ریلوے ٹنل سے ریسکیو کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 12 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہینان صوبے میں ڈیمز اور دیگر آبی ذخائر خطرے کی حد تک بھر چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
بارشوں کے باعث کئی مکانات اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.