بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے 3 لاکھ سے زائد ویکسین اسلام آباد پہنچ گئیں

چین سے تین لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لیکر پی آئی اے کا پہلا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوسری پرواز بھی 3 لاکھ سے زائد ڈوز لیکر کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچے گی جبکہ تیسری پرواز صبح 10 بجے تک چین سے اسلام آباد پہنچے گی۔

چین سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سائنوفارم کی خوراکیں لائی جائیں گی ۔ چین سے کورونا ویکسین لانے کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چین سے کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان لائی گئی تھیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.