بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی کی درآمد پر دوبارہ مہنگی بولیاں موصول

وفاق کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی پر ایک بار پھر مہنگی بولیاں موصول ہوگئیں۔

چینی پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

ٹی سی پی کو 50 ہزار ٹن چینی کی دوبارہ درآمد کے لئے ٹینڈر پر بولیاں موصول ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق چینی کی کم از کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی ہے، کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑے گی۔

چینی کی درآمد کے لیے سب سے کم بولی ال خلیج گروپ نے دی ہے، ٹرانسپورٹ چارجز کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی 96 سے98 روپے کلو میں پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق چینی کی درآمد کے حوالے سے سودے کیے جائیں یا نہیں؟ ٹی سی پی نے وفاق سے تجویز مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹی سی پی نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈر مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.