جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چینی کی درآمد: شوگر انڈسٹری کے ٹیکس میں کمی

وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے ذریعے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کردی ہے۔

ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت چینی کی درآمد پر ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس میں کمی کا اطلاق 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ہوگا، جس کا اطلاق 26 جنوری تا 30 جون 2021ء تک ہوگا۔

ٹیکس میں کمی فی شوگر مل 50 ہزار ٹن تک چینی کی درآمد سے مشروط ہوگی جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے کوٹہ مختص کرنا بھی لازمی ہوگا۔

سرکاری سطح پر 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.