جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چینی کی درآمد کیلئے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے چینی کی درآمد کے لیے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کردیا۔

حکام ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر دوبارہ جاری کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد کے لیے لفافہ بند بولیاں موصولی کی تاریخ 14 اپریل ہے۔

انھوں نے کہا کہ چینی درآمد کے لیے لفافہ بند بولیاں 14 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی۔

حکام کے مطابق ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے 2 ٹینڈر منسوخ کیے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ آخری ٹینڈرمیں ٹی سی پی کو 544.10 ڈالر فی ٹن کی بولی موصول ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 544.10 ڈالر فی ٹن پر درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے کلو میں پڑتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.