چین کی ایک پیپر کمپنی نے نئی دلچسپ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملازمین کو ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کمپنی جس کا نام ڈونگپو پیپر ہے، اس کمپنی نے حال ہی میں اپنے ملازمین میں ورزش کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کمپنی کی اس نئی پالیسی کے تحت 50 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مکمل بونس کے اہل ہوں گے جبکہ 40 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 60 فیصد اور 30 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 30 فیصد بونس دیا جائے گا۔
Comments are closed.