ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی، جیونیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں 230 ارب روپے کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔
جنوری سے جولائی تک مہنگی چینی کی فروخت سے شوگر مل مالکان کو 32 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ جبکہ 198 ارب روپے پہلے ہی عوام کی جیب سے نکالے جا چکے ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی مہنگی چینی خرید کر سبسڈی کے ساڑھے 3 ارب روپے شوگر مل مالکان کی جیب میں ڈال دیئے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں حکومتی اعداد و شمار سے چونکا دینے والے حقائق سامنے لائے گئے۔
Comments are closed.