پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان غریب کا خون اور تیل نچوڑ کر ہی دم لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ چینی و گندم مافیا کے ساتھ ساتھ عمران پیٹرول مافیا کے بھی سرپرست ہیں۔ تیل مافیا کے سامنے وفاقی حکومت سرنڈر کرچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس حکومت نے بجٹ کے دوران 25 روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، کب تک عمران خان اپنی نااہلی کو عوام کے اوپر تھوپتے رہیں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیں تو بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مافیا کی سرپرست حکومت جاتے جاتے عوام پر قیامت ڈھانا چاہتی ہے۔
Comments are closed.