پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

چینی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعمیری بات چیت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین غلط فہمی کو کم کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورۂ امریکا کی تیاریوں کیلئے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب کو سان فرانسسکو میں ایپک سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کر رکھا ہے۔

چینی وزیر خارجہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.