بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی صدر نے شہباز شریف کو "عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت” قرار دے دیا

چینی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو "عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت” قرار دے دیا۔

سمرقند میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جی پنگ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔

چینی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم "چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم” رکھنے والے رہنما ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.