چین میں ایک شخص نے نشے میں دھت ہوکر چار لگژری کاروں پر اچھل کود کی جس کے نتیجے میں کاروں کو نقصان پہنچا، جس پر اسے کاروں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم ادا کرنا پڑی۔
بتایا جاتا ہے کہ 21 مئی کو 24 سالہ شخص نے یہ حرکت ایک ہوٹل کے پارکنگ لاٹ میں کھڑی ان لگژری کاروں پر جان بوجھ کر اچھل کود اور دھینگا مشتی کی جس سے ان کاروں کو کافی نقصان پہنچا۔
اس کی گرل فرینڈ نے اسے روکنے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ اپنی حرکت سے باز نہیں آیا۔
چینی میڈیا کے مطابق گاؤ نامی شخص کی اس حرکت کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی، لیکن اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔
اس کے اس اقدام سے جن کاروں کو نقصان پہنچا ہے ان میں ایک لمبورگینی اور 2 رولز رائس کاریں شامل ہیں جن کی مرمت پر ایک ملین یوآن (ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز) سے زیادہ خرچ آئے گا۔
Comments are closed.