وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت پُر امن ماحول قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے، امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور میں قومی یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیر انسانی حقوق پنجاب اعجاز عالم آگسٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اخلاقیات اور انسانی حقوق کا تحفظ ہر مذہب کا لازمی جزو ہیں۔
Comments are closed.