بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف سیکریٹری کے چھٹی پر جاتے ہی پنجاب حکومت کے اہم تبادلے

پنجاب حکومت نے چیف سیکریٹری کامران افضل کے چھٹی پر جاتے ہی بعض افسران کے تبادلے کردیے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے چیف سیکریٹری پنجاب کے چھٹی پر جاتے ہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہریار سلطان کو او ایس ڈی بنادیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سیکریٹری ذراعت علی سرفراز کو ہٹادیا ہے اور چیئرمین پی آئی ٹی بورڈ کا چارج بھی واپس لے لیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا چارج بھی اے سی ایس ہوم اسد اللّٰہ کو دے دیا گیا ہے، اُن کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا چارج بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران افضل عملی طور پر عہدہ چھوڑ گئے ہیں، چیف سیکریٹری پنجاب الوداعی عشائیہ دے چکے اور افسران کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر گئے ہیں۔

ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق صرف 3، 4 اضلاع کا چیف سیکریٹری نہیں رہنا چاہتا، حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ افسران کو مدت پوری کرنے دی جائے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق افسران کے تبادلے معمول کے مطابق ہیں، ان کا تعلق چیف سیکریٹری پنجاب سے نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.