سندھ ہائی کورٹ نے نیب زدہ افسران کے عہدوں پر براجمان ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو کرپٹ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ نیب زدہ افسران کو عہدے نہ دیئے جائیں، نوٹس میں آیا ہے کہ نیب زدہ افسران کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اب بھی نیب زدہ افسران عہدوں پر بدستور براجمان ہیں، ایسے افسران جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں۔
عدالت نے چیف سیکریٹری کو کرپٹ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں عمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف انکوائریز زیرِ التواء ہیں، چیف سیکریٹری مناسب وقت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی مکمل کریں۔
درخواست گزار مظفر حسین نے عدالت سےاستدعا کی تھی کہ مجھے نیب ریفرنس کے باعث معطل کر دیا گیا ہے،میری معطلی غیر قانونی قرار دی جائے۔
Comments are closed.