منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

چیف جسٹس کل کسی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

سپریم کورٹ نے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کل کسی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے۔

ازخود نوٹس کے بینچ کے دیگر ججز بھی دن 11 بجے تک کسی کیس کی سماعت نہیں کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کل ساڑھے 11 بجے کے بعد کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال مندوخیل بھی کل ساڑھے 11 بجے کے بعد کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل کسی کیس کی سماعت نہیں کریں گے۔

جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں بینچ کل کمرہ عدالت نمبر 1 میں سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.