بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی محفوظ ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ رشکئی کے قریب پیش آیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد جسٹس یحیٰی آفریدی کے والد کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئےکوہاٹ جا رہے تھے۔

ترجمان سپریم کورٹ  کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی حادثے میں محفوظ رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.