مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، ہم آئین بنانے والے ہیں اس لیے دستور کا احترام کرتے ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس صاحب، عوام کے اس سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہم ججوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں، ہم یہاں پر احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عمران خان کی سہولت کاری کرنے والوں کی بات ہوگی، سپریم کورٹ سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کو انجام تک پہنچانے کی ذمہ داری عدلیہ کی تھی، 60 ارب روپے کا مجرم عدالت میں پیش ہوتا ہے تواس کو کہا جاتا ہے ’آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔‘
Comments are closed.