بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف جسٹس خود فل کورٹ بنانا چاہیں تو بنا لیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس خود فل کورٹ بنانا چاہیں تو بنا لیں۔

فواد چوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران حکمراں اتحاد سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ آپ بلیک میل کر کے فل کورٹ نہیں بنوا سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے اتحادی جماعتوں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اتحادی حکومت کی جانب سے پریس کانفرنس اپنا سامان باندھنے کا اعلان تھا، سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک مجرمہ نے پریس کانفرنس کی سربراہی کی اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

فواد چوہدری نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز نے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کی، ایک مجرمہ نے پریس کانفرنس کی سربراہی کی اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا، وہ ضمانت پر ہیں، ان کی اپیل 3 سال سے ختم نہیں ہوئی، مریم کو جیل جانا چاہیے، ان کے والد اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، نواز شریف لندن کے تمام ریسٹورنٹ کی سیر کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی جس میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کے دوران سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے عدالتِ عظمیٰ سے تمام بار کونسلز کی جانب سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی جس میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.