جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا جمعرات سے کراچی میں آغاز

40ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جمعرات سے ایئرمین گالف کلب میں شروع ہوگی، جس میں 400 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

ایئرمین گالف کلب کورنگی کریک میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کلب کے سیکریٹری اسکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ منصور علی خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی انعامی رقم 80 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔

چار روزہ چیمپئن شپ میں پی اے ایف کے احمد بیگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

اس موقع پر چیف کیپٹن کرنل(ر) زاہد اقبال بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان گالف فیڈریشن کے سالانہ کلینڈر میں شامل چیمپئن شپ میں پروفیشنل، سینئر پروفیشنل، جونیئر پروفیشنل، امیچراور لیڈیز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔

چیمپئین شپ کے آغاز سے قبل بدھ کو تمام شرکا گالفرز فیسٹیول میں شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.