جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چیف الیکشن کمشنر کی سیکریٹری کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی جبکہ الیکشن کمیشن کا اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کا دفتر و سیکریٹریٹ کے متعلقہ ونگز بھی ہفتے اور اتوار کو کھلے رکھے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کریں، این اے 75 میں ضمنی انتخاب صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونا یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران جو کوتاہیاں ہوئیں امید ہے کہ وہ دوبارہ نہ ہوں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی جبکہ الیکشن کمیشن کا اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.