منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟ پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہو سکتی ہے؟

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے درخواست دائر کی تھی۔

تحریک انصاف نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی تھی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے باعث توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.