چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے فون پر گفتگو کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔
وزیرِ داخلہ کی جانب سے طلب کیے گئے جائزہ اجلاس میں وزارتِ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔
ان کے علاوہ چیف سیکریٹری سندھ بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.