قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے ڈی آر او، ریٹرنگ افسر کو کل اسلام آباد بلالیا ہے۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر ضمنی الیکشن کے نتائج سے متعلق سماعت کریں گے جس میں این اے 75 کے ضمنی الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ زیر بحث آئے گی۔
الیکشن کمشنر پنجاب کاکہنا ہے کہ ریٹرننگ افسرکی تحقیقاتی رپورٹ سیل شدہ لفافے میں چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی ہے، فارم 45 پر ابتدائی اور ریٹرننگ افسر کو موصول نتائج کے فرق سے متعلق علم نہیں ۔
زرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر کے بیان کے بعد پولیس حکام اور پریزائیڈنگ افسران کو طلب کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ حلقے میں ہوئے ضمنی الیکشن میں سوال اٹھنے لگے ہیں کہ پریزائیڈنگ افسران دھند میں کھو گئے تھے تو پولیس کہاں تھی۔
سیاسی حلقوں میں یہ بھی سوال کیا جارہا ہے کہ موبائل فون کی بیٹری ختم ہوئی تو کیا وائرلیس سیٹ بھی بند ہوگئے تھے۔
Comments are closed.