جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد میں کورونا وائرس کی تصدیق

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ سب کے لیے ایک مشکل وقت ہے، اللّہ پاک سب کو اپنےحفظ و امان میں رکھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 5 فیصد ر ہی اور کورونا وائرس کے مزید 54مریض انتقال کر گئے۔

سارہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ تمام احباب اور خصوصاََ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں سے دآعا کی اپیل کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ198ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.