جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

چیئرمین PTI کے اظہارِ مایوسی پر صدر کا ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی کے صدر عارف علوی سے مایوسی کے اظہار پر صدر عارف علوی نے اپنا ردعمل دے دیا۔

ایوان صدر کی جانب سے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ کو بھیجے گئے مؤقف کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے۔

6 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا جا چکا تھا کہ آرٹیکل 48 کی شق 5 کے تحت آئین نے صدر کو اختیار دیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات کا اعلان کریں۔

قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات 6 نومبر کو ہونے چاہئیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنا جمہوریت کی روح کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.