جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

توشہ خانہ فیصلہ معطلی پر متفرق درخواست پر اعتراضات عائد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی پر متفرق درخواست پر اعتراضات عائد کردیے گئے۔

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ نے تین اعتراضات عائد کیے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ ایک درخواست میں 2 قسم کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہیں؟ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہوچکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں؟

اعتراض عائد کیا گیا کہ سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں اب کیسے مانگ سکتے ہیں؟ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل میں ترمیم کرکے اسٹیٹ کو فریق بنانے کی بھی استدعا کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.