ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی بہن اور بہنوئی کو زمین منتقلی کے کیس میں شاملِ تفتیش ہونے پر زور دیں۔
اینٹی کرپشن ترجمان نے کہا کہ جھوٹے الزامات یا بدزبانی سے حقیقت نہیں جھٹلائی جاسکتی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے کبھی نہیں کہا کہ عظمیٰ خان نے نومبر 2021 میں زمین خریدی، حقیقت یہ ہے کہ مارچ 2022 میں زمین منتقل ہوئی۔
ترجمان کے مطابق نومبر 2022 میں زمین مالکان نے زبردستی بے دخلی پر جسٹس آف پیس کو درخواست دی اور عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔
اینٹی کرپشن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زمین مالکان کا الزام ہے کہ ملزمان انہیں زبردستی ملکیتی زمین سے بے دخل کر رہے ہیں۔
اس موقع پر جسٹس آف پیس نے عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے یا۔
Comments are closed.