چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب عدالت سے 2 مقدمات میں ضمانت عدم حاضری پر مسترد کرنے کے فیصلوں کو چیلنج کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل کیس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت سے ضمانتیں مسترد کرنے کے فیصلوں وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا سنائی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست کو ہی گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا، 10 اگست کو احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری پر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں قید تھے، عدالت میں پیش ہونا ان کے اختیار میں نہیں تھا۔
چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت مسترد کرنے کے احتساب عدالت کے 10 اگست کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے، عدالت مقدمات کا فیصلہ ہونے تک چیئرمین پی ٹی آئی کو عبوری ضمانت بھی فراہم کرے۔
Comments are closed.