چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فردِ جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کرنے کے 7 دن بعد چارج فریم کیا جاسکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے 7 دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔
درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فردِ جرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلد بازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کی ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جلد بازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں گے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔
Comments are closed.