پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے بہن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور اہلیہ بشری بی بی نے ملاقات کی۔
اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے اِن کے اہل خانہ کی ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول کی اڈیالہ جیل میں پہلی بار چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.